137

بھارت کا سرحدوں پر جنگی مشقوں کا اعلان

نئی دہلی۔بھارتی فضائیہ نے پاکستان اور چین کی سرحدوں پر بڑی جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کاگن شکتی کے نام سے جنگی مشقیں 10 اپریل سے 23 اپریل تک جاری رہیں گی، مشقوں میں گیارہ لڑاکا ہیلی کاپٹرز اور دیگر طیاروں سمیت فضائیہ کے جوان اور افسران حصہ لیں گے، بھارتی فضائیہ حکام نے پندرہ سو جوانوں اور تین سو افسران کو سرحدوں پر پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئیہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افواج آرمی چیف اسٹاف کے حکم پر جنگی سازو سامان 48 گھنٹے میں سرحدوں پر منتقل کرے گی جبکہ پروٹوکول کے مطابق پاکستان کو بھی جنگی مشقوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔