لاس اینجلس۔سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر قائم نہیں ہوسکتے۔ سعودی عرب فلسطین کی مدد کرتا رہے گا اور فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لئے ہم حلیفوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔
امریکی اخبار ٹائمز کوانٹر ویو دیتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ شاہ سلمان نے متعدد مرتبہ فلسطینی صدر ابو مازن کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب ان کی مدد کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہے۔فلسطینیوں کے مفاد کے لئے جو کچھ ہوسکتا ہے ہم کریں گے۔
105