واشنگٹن۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے دہشت گرد افراد اور ان کی تنظیموں کی ایک مجموعی فہرست تیار کی ہے، جس میں 139 افراد پاکستان سے شامل کیے گئے ہیں۔اس فہرست میں ان لوگوں کی شامل کیا گیا جو پاکستان میں رہتے ہیں، یہاں سے کام کرتے ہیں یا پاکستان کے حصے کو استعمال کرنے والے گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں،اقوام متحدہ کی جانب سے اس فہرست میں جو سب سے پہلا نام ہے وہ اسامہ بن لادن کے ظاہری وارث ایمن الظواہری کا ہے اور اقوام متحدہ کے ڈیٹا کا دعویٰ ہے کہ وہ ابھی بھی افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں کہی چھپا ہوا ہے جبکہ فہرست میں شامل ان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ چھپے ہوئے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا شخص بھی ایک بین الاقوامی دہشت گرد رامزی محمد بن الشیبہ ہے جو یمنی شہری ہے اور انہیں کراچی میں گرفتار کرکے امریکی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔تقریباً ایک درجن سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو ایک ہی کٹیگری کی فہرست میں شامل کیا گیا جو پاکستان میں گرفتار ہوئے اور انہیں امریکی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کراچی کے پہاڑی علاقے نورآباد میں داؤد ابراہیم کا ایک شاندار بنگلہ بھی موجود ہے۔
فہرست میں کالعدم جماعت الدعو? کے امیر حافظ سعید کو بھی شامل کیا گیا اور انہیں انٹرپول کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب شخص کے طور پر شامل کیا گیا۔اس کے علاوہ لشکر طیبہ کو اس کے مختلف عرف منصوریاں، پاسبان کشمیر، پاسبان اہل حدیث، جماعت الدعو? اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ساتھ شامل کیا گیا۔اقوام متحدہ کی فہرست میں دہشت گرد تنظیموں جو مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھتی یا یہاں سے کام کرتی یا پھر ان کا پاکستانی شخص سے تعلق تھا ان کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔
298