245

چین پاکستان کیلئے سیٹلائٹ خلا ء میں بھیجے گا

بیجنگ ۔چین پاکستان کے لیے دو سینسنگ سیٹلائٹ اسی سال خلا میں بھیجے گا۔چین کی اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کے مطابق جون کے مہینے میں پاکستان کے لیے دو ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کیے جائیں گے۔

چینی اکیڈمی کا مزید کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ سمندری لہروں اور ہواؤں کو مانیٹر کریں گے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ لانگ مارچ ٹو سی راکٹ کے ذریعے بھیجے جائیں گے، اس راکٹ کی 1999 کے بعد سے یہ پہلی کمرشل لانچنگ ہوگی۔