118

امریکہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 4 اہلکار ہلاک

واشنگٹن: امریکا کا فوجی  ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملے کے 4ارکان ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوجی ترجمان نے  بتایاکہ ہیلی کاپٹر  سان ڈیاگو کے صحرائی علاقےمیں معمول کی پرواز پر تھا کہ اس دوران وہ گر کرتباہ ہوگیا تاہم انہوں نے حادثے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

یہ ہیلی کاپٹر امریکی فوج میں شامل سب سے بڑا اور بھاری ہیلی کاپٹر ہے جو بہت زیادہ وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔