موسمیاتی تبدیلیوں اور تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز کے باعث روس کے آرکٹک خطے میں نئے جزائر کے نمودار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے ملک کے رقبے میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ روسی ماہرین کے مطابق نوایا زیملیا اور فرانز جوزف لینڈ کے علاقوں میں گلیشیئرز کے پیچھے ہٹنے سے نئی زمینی سطح سامنے آ سکتی ہے، تاہم ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ یہ تمام ابھرنے والی زمینی تختیاں مستقل جزیروں کی شکل اختیار نہیں سکتیں بلکہ کئی بار برفانی تودے سرکنے یا ریت کے راستے بننے کے باعث یہ جزیرہ نما میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ دوسری جانب، اس خطے میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی بحری تجارت، معدنی وسائل اور اقتصادی سرگرمیوں کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں، جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے روس اپنے طاقتور آئس بریکر بیڑے کو وسعت دے رہا ہے تاکہ مستقبل کے اہم ترین سمندری راستوں پر برتری حاصل کی جا سکے۔
3









