142

او آئی سی کامسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرانے کا مطالبہ 

جدہ۔ تنظیم تعاون اسلامی ( او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر مسئلہ حل کرانے کیلئے زور دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتی ہے۔

بھارت نے کشمیر میں20 نہتے شہریوں کو شہید کردیا، بھارت او آئی سی مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔ڈاکٹر یوسف نے کشمیری شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم اور تشدد کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو روز میں 20 سے زائد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کردیا ہے۔