4

شام کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں متوقع

شام کے وزیر خارجہ اور امور تارکین وطن اسعد حسن الشیبانی 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اعلیٰ سطحی سرکاری وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

دورے کے دوران پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

فریقین کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔