4

پاسداران انقلاب کا عرب شہریوں کو امریکی فوجی اڈوں سے دور رہنے کا انتباہ

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کویت میں واقع العدیری امریکی فوجی اڈے اور بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ سے دوسری جانب کویت، بحرین یا امریکی حکام کی جانب سے ان دعوؤں منسلک آبزرویشن ٹاور کو ہدف بنایا گیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مخصوص فوجی اہداف کے خلاف کی گئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ دوسری جانب کویت، بحرین یا امریکی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری ردعمل یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب نے عرب ممالک کے شہریوں کو امریکی فوجی مراکز، خفیہ مقامات اور رہائش گاہوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں امریکی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو امریکی فوجی مراکز اور متعلقہ تنصیبات ان کے اقدامات کا ہدف بن سکتی ہیں۔

علاقائی صورتحال کے پیش نظر خلیجی ممالک میں سیکیورٹی اقدامات بڑھائے جانے کا امکان ہے، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔