190

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اہم دورے پر چین روانہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی آج ایک اہم سرکاری دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی، عالمی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور بھی زیر غور آئیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون نہ صرف خطے بلکہ عالمی سیاست پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس دورے کے دوران اہم معاہدوں اور مشترکہ حکمت عملی پر پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلے ملاقاتوں کے بعد سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب امریکی فضائیہ کا ایک ایندھن بردار طیارہ ایمرجنسی سگنل جاری کرنے کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس نے عالمی سطح پر تشویش کو بڑھا دیا ہے۔