270

سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز تک لاسکتا ہے‘امریکہ 

واشنگٹن۔ امریکی نیشنل سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز تک لاسکتا ہے، سعودی عرب افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کے لیے رضامند ہوگیا ۔

امریکی نیشنل سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کے لیے رضامند ہوگیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل نے افغان امن عمل کے لیے چار فریقی کوششیں شروع کردی ہیں، افغان امن عمل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔امریکا اور افغانستان پرامید ہیں کہ سعودی عرب طالبان کو امن مذاکرات کیلئے راضی کرسکتا ہے۔