134

غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا بیان‘ امریکا نے راستہ روک دیا

واشنگٹن ۔امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس مشترکہ بیان کا راستہ روک دیا جس میں غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر اسرائیلی فوج کی طرف سے محتاط رویے اور اسرائیلی دستوں کے ہاتھوں کم از کم سولہ فلسطینیوں کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سکیورٹی کونسل میں اس بیان کا مسودہ کویت نے پیش کیا تھا، جسے امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مسترد کر دیا۔ بیان کے مسودے میں فلسطینی اسرائیلی سرحد پر پائی جانے والی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ عالمی ادارے میں امریکی سفارتی مشن نے اس بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔