آبنائے ہرمز شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک آئل ٹینکر اور پانچ ڈرائی بلک کارگو جہاز اس اہم سمندری راستے سے گزرے۔
رپورٹس کے مطابق 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے قبل روزانہ اوسطاً تقریباً 140 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے تھے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ کشیدگی نے عالمی شپنگ پر گہرا اثر ڈالا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو ایرانی پرچم بردار جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزرے، جس سے اس علاقے میں موجودہ بحری ٹریفک کی صورتحال واضح ہوتی ہے۔









