98

شریف یونیورسٹی پر حملہ، امریکی سیاستدان یاسمین انصاری کا مذمتی ٹویٹ

ایران کی شریف یونیورسٹی پر بمباری کے واقعے پر امریکہ کی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس ویمن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شریف یونیورسٹی کا موازنہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کیا اور سوال اٹھایا کہ ایران کی ایم آئی ٹی پر حملہ کیوں کیا گیا؟

یاسمین انصاری نے کہا کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل انجینئرز نے کامیاب امریکی ٹیک کمپنیوں کی بنیاد رکھی، اور ایک کروڑ آبادی والے شہر میں بمباری کی کارروائی غیر معقول ہے۔

واضح رہے کہ یاسمین انصاری ایرانی والدین سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔