53

بحر ہند میں ایرانی جنگی جہاز تباہ،امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں ہنگامی پریس بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے بحر ہند میں ایران کے ایک جنگی جہاز کو غرق کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی جہاز کو آئی آر آئی ایس دینا پر تارپیڈو حملہ کیا گیا، تاہم امریکی وزیر دفاع نے جہاز کا نام نہیں بتایا۔ سری لنکا کے ساحل کے قریب اس حادثے میں تقریباً 180 افراد سوار تھے، جن میں سے 80 کی لاشیں ملیں اور 30 سے زائد افراد کو محفوظ نکالا گیا، جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی بحریہ کے مطابق یہ جہاز بحری مشق آئی آر ایف اینڈ میلان 2026 میں شرکت کے لیے خطے میں موجود تھا۔ ایران نے ابھی تک اپنے جہاز کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

حادثے کے بعد سری لنکا میں ہنگامی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم جہاز کے ڈوبنے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں۔ ماہرین کے مطابق یہ جہاز ایرانی بحری طاقت کی علامت تھا اور اس کے غرق ہونے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔