15

اسرائیل کا ایران میں اہم رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں ایران کی کئی اہم عسکری اور سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کے عسکری اور حکومتی ڈھانچے کو کمزور کرنا تھا۔

اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایران کے وزیر دفاع امیر ناصرزادہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور ان حملوں میں ہلاک ہو گئے۔ اسی طرح ایران کی اعلیٰ دفاعی کونسل کے اہم رہنما علی شمخانی کے بارے میں بھی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیلی دعوے کو مسترد کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان محفوظ ہیں، تاہم امریکی اور اسرائیلی حملوں میں دو اہم کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جن کے نام ابھی ظاہر نہیں کیے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور بین الاقوامی برادری کی توجہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ کی طرف مرکوز ہو گئی ہے۔