120

بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر معافی مانگ لی

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں اپنا نام آنے کے بعد بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی طلب کی ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ ان کی جانب سے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں جن سے فاؤنڈیشن کو نقصان پہنچا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایپسٹین کے جرائم میں ان کا کوئی حصہ نہیں اور ان کا تعلق مخیر افراد سے تعلقات بنانے تک محدود تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ کوئی غیر قانونی کام کیا اور نہ کسی غیر قانونی کام کو دیکھا۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متعلق 30 لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر اور 2 ہزار ویڈیوز منظر عام پر لائی ہیں، جن میں متعدد معروف شخصیات کے نام شامل ہیں۔