متحدہ عرب امارات کے متعدد ڈیجیٹل پورٹلز پر ہونے والے منظم سائبر حملے کامیابی سے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔ دبئی کے حکام کے مطابق یہ حملے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ذریعے کیے جا رہے تھے، مگر اماراتی سائبر سیکیورٹی نظام نے بروقت ردعمل کے ذریعے انہیں ناکام بنایا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ نیٹ ورکس میں روزانہ 90 ہزار سے 2 لاکھ تک سائبر حملوں کی کوششیں کی جاتی ہیں، جن میں دراندازی اور فشنگ کی کوششیں شامل ہیں۔ تاہم مضبوط حفاظتی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ڈیجیٹل پورٹلز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل نے اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں بھی ہر ممکن حفاظتی اقدامات جاری رہیں گے۔
یہ واقعہ عالمی سطح پر یو اے ای کے مضبوط اور جدید سائبر دفاعی نظام کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے اور دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثال ہے۔









