71

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھ لیا گیا ہے اور کل 18 فروری بروز بدھ سے پہلا روزہ ہوگا۔ چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پر بڑا اجلاس ہوا جبکہ ملک کے 7 دیگر مقامات پر بھی اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تاکہ نئے چاند کی رویت درست طریقے سے کی جا سکے۔ اس اعلان کے مطابق بدھ 18 فروری 2026 یکم رمضان 1447 ہجری ہوگا۔

دوسری جانب، ملائیشیا اور ترکی میں چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد وہاں رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ اسی طرح سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہوگا۔

پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا، اور ترجمان سپارکو کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔