بھارت نے 2026ء کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کے لیے 85 ارب ڈالر سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہیں، پنشنز اور جدید دفاعی ساز و سامان کی خریداری شامل ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی افواج کی جدیدیت اور تکنیکی ترقی کے لیے 2.19 لاکھ کروڑ روپے مخصوص کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں عسکری توازن اور سلامتی کے امور پر اثر پڑ سکتا ہے۔
سیکورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے بڑھتے دفاعی اخراجات سے پڑوسی ممالک میں تشویش اور ممکنہ ہتھیاروں کی دوڑ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس فیصلے پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔









