تہران میں ایرانی فوج کو ایک ہزار ڈرونز پر مشتمل نئی کھیپ موصول ہو گئی ہے، جسے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ موصول ہونے والے ڈرونز ایرانی فوج کی مختلف برانچز کو تفویض کر دیے گئے ہیں تاکہ انہیں آپریشنل ضروریات کے مطابق استعمال کیا جا سکے۔
ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایران اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدامات جارحیت کے لیے نہیں بلکہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہیں۔
نئی ڈرون کھیپ کی شمولیت سے ایران کی دفاعی حکمت عملی مزید مؤثر ہو گئی ہے اور مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اس اقدام کو خطے میں موجودہ خطرات کے پیش نظر اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کھیپ ایران کو جدید ہتھیاروں کے ذریعے اپنی دفاعی پوزیشن مضبوط کرنے اور خطے میں دفاعی توازن قائم رکھنے میں مدد دے گی۔









