انقرہ۔ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی بس کو حادثے کے نتیجہ میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے ہیں ۔جمعہ کو ترک محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اگدیر کرس ہائی وے پر پیش آنیوالے اس حادثے میں بش ایک کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے بعد اسے آگ لگ گئی۔بس میں ایران، پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔
174