77

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی تجویز پیش کر دی

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے نوبیل امن انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دیا۔

مارچادو نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے نوبیل میڈل اور انعام کو امریکی صدر کے حوالے کیا، بطور اعتراف ہماری آزادی اور جمہوریت سے وابستگی کے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن وینزویلا کے لیے تاریخی ہے اور ہم امریکی صدر پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اقدام کو باہمی احترام کی علامت قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ ماریا کورینا ماچادو سے ملاقات ایک عظیم اعزاز ہے اور وہ ایک حیرت انگیز خاتون ہیں۔

تاہم، نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے واضح کیا تھا کہ نوبیل انعام منتقل یا شیئر نہیں کیا جا سکتا اور اس کا ایک بار اعلان ہونے کے بعد منسوخ ہونا ممکن نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام اپنے پاس رکھ رہے ہیں، اس کے باوجود یہ اقدام عالمی سطح پر خاصا متنازعہ اور خبروں میں رہنے والا واقعہ بن گیا ہے۔