ایران میں مظاہروں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ حملے کی رپورٹس کے بعد چین نے اپنا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں اور عالمی قوانین کے تحت ہر ملک کی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت موجودہ بحران پر قابو پا سکتی ہے اور مسئلہ حل کرنے کے لیے پرامن اور سیاسی ذرائع استعمال کیے جانے چاہئیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، لیکن امریکا "بہت طاقتور آپشنز" پر غور کر رہا ہے، جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔
چین کا موقف عالمی سطح پر زور دیتا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔









