73

برطانیہ کی تحقیق: پاکستان-بھارت کی فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے تباہ ہوئے

برطانیہ کے دفاعی جریدے ایرو کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 52 منٹ کی فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار رافیل جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ تباہ ہونے والے طیاروں کے سیریل نمبرز BS-001, BS-021, BS-022 اور BS-027 بتائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا، جس میں رافیل کے علاوہ MiG-29، Su-30 اور Heron ڈرونز بھی شامل ہیں۔ 10 مئی کو JF-17C بلاک 3 نے ادھم پور میں دفاعی نظام S-400 اور برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیا۔

مزید یہ کہ پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا، جو پہلی مرتبہ کسی فضائیہ کی جانب سے روایتی اور سائبر آپریشنز کو یکجا کرنے کی مثال ہے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی تھی۔