ایران کی وزارتِ صنعت، معدن و تجارت نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی خراساں میں واقع کان ’شادان‘ میں ملک کی سب سے بڑی سونے کی چٹان دریافت ہوئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ ذخیرہ رگوں کی شکل میں موجود ہے اور اس میں تقریباً 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ سونا شامل ہے۔
ایران میں سونے کی موجودہ 15 کانوں میں سب سے بڑی کان شمال مغرب میں واقع زرشوران ہے، لیکن شادان کان میں دریافت ہونے والا یہ ذخیرہ ملک کے معدنی وسائل میں اہم اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے مطابق اس دریافت سے ایران کی معیشت اور سونے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔









