103

سکاٹش خاتون نے ترک ڈرامے سے متاثر ہو کراسلام قبول کر لیا

سکاٹش خاتون نے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے سے متاثر ہوکراسلام قبول کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے ترک ڈرامے عثمان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیاہے۔
ترک پروڈکشن کمپنی کے مطابق جولیتا لورینا مارٹینیز نے ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی اورپھر وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی۔

ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا لورینا مارٹینیز نے کہاکہ میں نے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں، جس نے مجھے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا

سکاٹش خاتون کا کہنا تھاکہ ڈرامے کی کہانی، ترک تاریخ اور اسلامی معلومات نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا اوردو سال بعد میں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔