واشنگٹن ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس کو زہر دیے جانے کے واقعے کے بعد امریکہ میں تعینات 60 روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔امریکہ کے علاوہ جرمنی اور فرانس نے بھی پیر کو چار روسی سفارکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
دیگر یورپی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔یورپی یونین کے رہنما گذشتہ ہفتے اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو زہر دینیمیں روس ملوث ہے۔تاہم روس اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے روس کے سیئیٹل میں قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل روس اور برطانیہ بھی ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کر چکے ہیں۔برطانیہ نے سیلیسبری میں سابق روسی انٹیلیجنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کا الزام روس پر لگاتے ہوئے اس کے 23 سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 23 برطانوی سفارت کاروں کو بھی ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
315