91

بھارت کا ایم آئی جی-21 طیارے 200 سے زائد حادثات کے بعد ریٹائر

نئی دہلی: بھارت نے 62 سال بعد اپنے مشہور لیکن متنازعہ MiG-21 جنگی طیاروں کا بیڑا باقاعدہ طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ان طیاروں کی ریٹائرمنٹ تقریب 16 ستمبر کو چندی گڑھ ایئربیس پر منعقد ہوگی۔ MiG-21 طیارے کو کئی دہائیوں تک بھارتی فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا رہا، لیکن حادثات کی طویل فہرست کی وجہ سے اسے "فلائنگ کفن" (Flying Coffin) کا لقب بھی دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ان طیاروں سے وابستہ 200 سے زائد پائلٹس جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جو اس کی خطرناک شہرت کی بڑی وجہ بنے۔

اس کے باوجود، MiG-21 نے بھارت کے کئی اہم جنگی مشنز میں حصہ لیا اور اپنی متعین سروس مدت سے کہیں زیادہ عرصہ فعال رہا۔