108

چین کے متنازع ڈیم پروجیکٹ سے بھارت میں آبی بحران کا خدشہ

بیجنگ/نئی دہلی: چین نے تبت میں براہماپترا دریا پر 168 ارب ڈالر لاگت کے میگا ہائیڈرو پاور ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے، جس پر بھارت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ منصوبہ بھارت کی ریاست اروناچل پردیش کے قریب واقع ہے اور سالانہ 300 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کرے گا۔

چینی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ڈیم مقامی علاقوں کو توانائی فراہم کرے گا، لیکن بھارتی حکام نے اسے ایک ممکنہ واٹر بم قرار دیا ہے جو دریا کے بہاؤ میں تبدیلی اور سیلاب کا سبب بن سکتا ہے۔ اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اسے فوجی کشیدگی سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

براہماپترا دریا چین سے نکل کر بھارت اور بنگلہ دیش میں داخل ہوتا ہے، لیکن چین نے دونوں ممالک سے کسی معاہدے کے بغیر اس منصوبے پر کام شروع کیا ہے، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔