203

آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل

مکہ مکرمہ۔مطاف ، یعنی خانہ کعبہ کے گرد طواف کے لئے استعمال ہونے والا حصہ کل (منگل) سے آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد عبادت گزاروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مکہ کی مالیاتی وزارت اور دو مقدس مساجد کے معاملات کی صدارت مطاف کو گرینڈ مسجد کے زائرین سمیت تمام عبادت گزاروں کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر رہی ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں جب سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کا کام جاری ہے مطاف میں عمرہ زائرین کے جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جو اب تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد کل27 مارچ 2018 کو ختم کر دی جائے گی۔

تمام عبادت گزاروں کو اس تاریخی مقدس کنویں تک رسائی دینے کے لیے 250 سے زائد انجینئرز ، ٹیکنیشنز اور مزدور 11کرینوں کی مدد سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کے کام میں مشغول ہیں۔کنویں کی بحالی وتعمیر کے کام کا مقصد صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس مقدس پانی کو ذخیرہ کرنا اور اس پانی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنا تھا۔