202

افغانستان میں بڑی کاروائی‘ 63 دہشتگرد ہلاک

کابل۔افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 63 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔اتوار کو ترجمان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن میں 63 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جس میں داعش کے 14 جنجگو بھی شامل ہیں۔آپریشن صوبہ ننگرہار، اووزگان، قندھار اور پکتیا میں کیے گئے جس میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔