سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک 17 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی فوج نے بڈگام میں بیرواہ کے علاقے خان محلہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اس دوران قابض فوج نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نوجوان عسکریت پسند تھا جو فائرنگ کے تبادلے میں گولیوں کا نشانہ بنا۔ نوجوان کی شہادت کیخلاف کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی فوج کیخلاف احتجاج کیا۔
173