178

مقبوضہ کشمیرمیں مزید 2 کشمیری شہید 

سری نگر۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ظلم وتشدد کا سلسلہ جاری ہے ،بھارتی فوج نے تازہ ترین ریاستی دہشتگردی کی کارروائی میں مزید 2 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے مظاہرہ کیا اور بھارتی فورسز کے خلاف نعرے بازی کی۔ کشیدہ حالات کے باعث سری نگر اور بانیہان کے درمیان ٹرین سروس معطل ہو گئی۔

پلوامہ میں بھی بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ ہفتہ کو کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ششتر گرم میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2کشمیر شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کی آر میں کشمیریوں کو شہید کیا۔ 2 کشمیریوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے شدیدردعمل کا اظہار کیا اور بھارتی فورسز کے خلاف ریلی نکالی۔ کشیدہ حالات کے باعث سری نگر اور بانہیان کے درمیان ٹرین سروس معطل ہو گئی۔ 

پلوامہ میں بھی بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر سرچ آپریشن کیا۔ روزمرہ سرچ آپریشنز کے خلاف کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔