288

افغان صوبے ہلمند میں دھماکا، 15 افراد ہلاک، 50 زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں اسٹیڈیم کے نزدیک پارک کی گئی  کار میں ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لوگ اسٹیڈیم سے ریسلنگ میچ دیکھ کر واپس جارہے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں 32 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔