ریاض۔ سعودی عرب نے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں جس کے تحت پہلی پرواز بھارت سے براستہ ریاض تل ابیب پہنچ گئی۔ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے فضائی حدود کھول دینے کے بعد بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کی پرواز اے آئی 139 دہلی سے براستہ سعودی عرب تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ۔
جس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل پر فضائی حدود کی 70 سالہ پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ یسرائیل اٹس کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس کے لیے ہم نے برسوں محنت کی ہے۔ سعودی فضائی حدود کا اسرائیل کے کھلنے سے اسرائیل تا بھارت سفر مختصر اور کم خرچ ہو جائے گا اور یہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان پہلا باضابطہ تعلق بھی ثابت ہو گا۔
سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے لیے فضائی حدود پر پابندی اٹھانے سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں ہے اور نہ ہی یہ واضح ہو سکا ہے کہ فضائی حدود پر پابندی اٹھانے کا اطلاق کسی اسرائیلی ایئرلائن پر بھی ہوگا یا نہیں۔
307