118

سوئی سدرن کا عید الاضحیٰ کے لیے گیس سپلائی شیڈول جاری

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید قربان کے موقع پر شہریوں کو بڑی خوشخبری دی ہے۔ کمپنی کے مطابق عید کے پہلے دن صبح 5 بجے سے گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی، جو عید کے تینوں دن اور راتوں میں بغیر رکاوٹ جاری رہے گی۔

اعلان کے مطابق تیسرے دن رات 12 بجے تک گیس کی مسلسل سپلائی یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام قربانی اور کھانے پکانے کے کاموں میں کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔