106

ٹیم میں جگہ نہ ملنے پرانگلینڈ کی اسٹار ویمن گول کیپر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کی تجربہ کار گول کیپر میری ایئرپس نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ یورپی چیمپئن شپ 2025 سے صرف ایک ماہ قبل اس فیصلے کا اعلان کر رہی ہیں۔
ایئرپس نے اپنے 8 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں انگلینڈ کے لیے اہم کامیابیاں سمیٹیں، جن میں 2022 کی یورپی چیمپئن شپ جیت اور 2023 ورلڈ کپ فائنل تک رسائی شامل ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں دو مرتبہ فیفا بیسٹ ویمنز گول کیپر کا اعزاز دیا گیا جبکہ 2023 میں بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر اور گولڈن گلوو ایوارڈ بھی ان کے نام ہوا۔
حالیہ دنوں میں وہ چیلسی کی ہنہ ہیپٹن سے اپنی جگہ کھو چکی تھیں، جس کے بعد انہوں نے بین الاقوامی فٹبال کو خیرباد کہہ دیا۔