218

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 29 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کےدارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی افراد ہوگئے۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ خودکش دھماکا کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

 افغان خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر  جابجا لاشیں بکھری ہوئی نظر آئیں۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان شہری نئے سال کے آغاز کا جشن نوروز منانے میں مصروف تھے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔