176

روس کا ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان

ماسکو۔امریکا اور یورپ سے کشیدگی کے بعد روس نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہناہے کہ عالمی سلامتی اور استحکام کیلئے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔

ماسکو میں ٹی وی اور ریڈیو کو دیئیگئے انٹرویو میں سرگئی لاروف کا کہنا تھاکہ امریکا،برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیار استعمال کیلئے تیار ہیں یہ کھلی جارحیت ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت بھی جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرے گی۔ لاروف نے کہاکہ ایٹمی ہتھیار ہی عالمی امن و سلامتی کی ضمانت ہیں۔ روس کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کرے گا۔