208

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورہ پر امریکہ پہنچ گئے

واشنگٹن۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بہن کی عیادت کے لئے امریکہ پہنچ گئے۔ بہن کی سرجری دو دن میں متوقع ہے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی چھ روزہ نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے۔ ریاست پینسلوینیا میں ہمشیرہ کے گھر قیام کریں گے۔ وزیراعظم کی ہمشیرہ کی سرجری دو دن میں متوقع ہے۔ وزیراعظم سارا وقت ہمشیرہ کی عیادت میں گزاریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اتوار کو واپسی میں لندن میں رکیں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی عیادت کریں گے۔