چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے ہیڈ وآئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات دبئی میں ملاقات کی ، ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نےپاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر گفتگو کی۔ چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے مبشر عثمانی کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے اقدامات ،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے،پاکستان پر امن ملک ہےاور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے۔
سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی۔کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں۔تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔