7

ویسٹ انڈیز نے جوزف کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 2 میچز کے لیے معطل کردیا

کرکٹ ویسٹ انڈیز  نے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو ڈسپلن اور پروفیشنل ازم کے اصولوں کی خلاف ورزی پر  2 میچز کے لیے معطل کردیا ۔

الزاری جوزف انگلینڈ کے خلاف بارباڈوس میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں کپتان کے فیلڈ سیٹ کرنے پراحتجاج کرکے باہر چلے گئے تھے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق  واقعہ ڈسپلن اور پروفیشنل ازم کے اصولوں کے خلاف ہے جس کے پیش نظر  فاسٹ بولر کو 2 میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کا بتانا ہے کہ پروفیشنل ازم اور سالمیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے الزاری جوزف کو 2 میچز کے لیے معطل  کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب الزاری جوزف نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے معافی مانگی اور کہا کہ میں ذاتی طورپرکپتان شائے ہوپس،  اپنے ساتھیوں اور  مینجمنٹ سے معافی مانگتا ہوں۔