نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
جاری اعلامیے کے مطابق ستمبرکے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔
سی پی پی اے جی نے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، بجلی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔