9

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج  کمی ہوگئی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں عالمی منڈی کے زیراثر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کے بھاؤ 500 روپے کم ہوگئے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار798 روپے ہوگئی ہے

قبل ازیں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2736 ڈالر فی اونس ہوگئی۔