12

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1372 اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے 2755 ڈالر فی اونس ہے۔