17

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بابر اعظم، نسیم شاہ، اور شاہین شاہ آفریدی دورہ آسٹریلیا میں شامل ہیں تاہم ان تینوں کو دورہ زمبابوے کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم ،عامر جمال،عبداللہ شفیق ،عرفات منہاس ، فیصل اکرم ،حارث رؤف ،حسیب اللہ ، کامران غلام  ، محمد حسنین ،محمد رضوان، محمد عرفان خان ،نسیم شاہ ، صائم ایوب،سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے لیے 15 رکنی ٹی 20 اسکواڈ کا عرافات منہاس، بابر اعظم ،حارث رؤف ، حسیب اللہ ، جہانداد خان ،محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عرفان ، نسیم شاہ ،عمیر بن یوسف ، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا ، شاہین آفریدی ، سفیان مقیم اور عثمان خان حصہ ہیں۔

دورہ زمبابوے کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں عامر جمال،عبداللہ شفیق ،ابراراحمد ،احمد دانیال، فیصل اکرام، حارث رؤف ،حسیب اللہ ، کامران غلام،محمد حسنین، محمد رضوان ، محمد عرفان  صائم ایوب ، سلمان آغا،شاہنواز دھانی اور طیب طاہر شامل ہوں گے۔

احمد دانیال،عرفات منہاس،حارث رؤف ،حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباسی آفریدی ، محمد حسنین ، محمد عرفان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان سلمان آغا، سفیان مقیم، طیب طاہراور عثمان خان دورہ زمبابوے کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔