فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئی ورلڈ رینکنگ جاری کردی، فیفا رینکنگ میں عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی بادشاہت برقرار ہے۔
2 مرتبہ کی عالمی چیمپئن فرانس دوسرے، 2010 کے فٹبال ورلڈ کپ کی عالمی چیمپئن سپین تیسرے اور ورلڈ کپ 1966 کی فاتح انگلینڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔
ریکارڈ 5 مرتبہ کی عالمی چپمپئن برازیل کی ٹیم کی پانچویں پوزیشن ہے، سان مرینو کی سب سے آخری پوزیشن 210 ہے،پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد 198 ویں نمبر پر پہنچ گیا، روایتی حریف بھارت کا 125 واں نمبر ہے۔
پاکستان سے کم وسائل رکھنے والے افغانستان، نیپال اور مالدیپ نے پاکستان کو کئی درجے پیچھے چھوڑ دیا۔ افغانستان کی پوزیشن 151، مالدیپ کی ایک 163 اور نیپال کی 176 ہے۔
خواتین کی عالمی درجہ بندی میں امریکا ٹاپ پر ہے، انگلینڈ کا دوسرا اور اسپین کا تیسرا نمبر ہے، ویمنز کی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 158واں ہے۔