ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 70 پیسے کمی کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست جمع کروا دی۔
نیپر ا اتھارٹی 30 اکتوبر کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی، درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے 30 روپے 29 پیسے فی یونٹ میں پیدا کی گئی۔
ستمبر میں ایل این جی سے 24 روپے 95 پیسے میں فی یو نٹ بجلی پیدا کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماہ ستمبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 30.75 فیصد رہی۔
درخواست میں کہا گیا کہ مقامی کوئلے سے ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار 10.10 فیصد رہی، ستمبر کے ماہ میں درآمدی کوئلے سے 9.20 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔