پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 652 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کی آج کم ترین سطح 85 ہزار 120 رہی۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 335 پوائنٹس کم ہوکر 85250 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 32 کروڑ 39 لاکھ شیئرز کے سودے 15 ارب 67 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے کم ہوکر 11 ہزار 177 ارب روپے ہے۔